20 مئی، 2016، 2:00 PM

افغان طالبان نے اب تک مذاکرات کا مثبت جواب نہیں دیا

افغان طالبان نے اب تک مذاکرات کا مثبت جواب نہیں دیا

پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اب تک مذاکرات کا مثبت جواب نہیں دیا، گلبدین حکمت یار کے بعد امید ہے دیگر گروپ بھی امن مذاکرات پر دستخط کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اب تک مذاکرات کا مثبت جواب دیا نہیں، گلبدین حکمت یار کے بعد امید ہے دیگر گروپ بھی امن مذاکرات پر دستخط کردیں گے۔ اسلام آباد میں پاک افغان مذاکرات کے پانچویں دور کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان مخالف بیانات امن عمل پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ کچھ ممالک تاثر دے رہے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کو کنٹرول کررہاہے۔کابل سے افغان طالبان کے لئے ایک واضح مثبت پیغام آنا چاہیے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مفاہمت کے بغیر افغانستان میں امن نا ممکن ہے،پاکستان اور افغانستان مل کر دراندازی پر قابو پا سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں میں اعتماد بحال کرنا ضروری ہے تاکہ امن و استحکام کی کوششوں کو بروئے کا رلایا جاسکے ۔

News ID 1864139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha